اے خدا،اے خدا،اے خدا،اے خدا،اے خدا تیرا گھر خوش نما کس قدر خوش نما اے خدا

اے خدا،اے خدا،اے خدا،اے خدا،اے خدا تیرا گھر خوش نما کس قدر خوش نما اے خدا

اخترؔ شاہجہان پوری (شاہجہاں پور)


 

اے خدا،اے خدا،اے خدا،اے خدا،اے خدا
تیرا گھر خوش نما کس قدر خوش نما اے خدا


جس کے دیوار و در نور کا آئنا اے خدا
کون کر پائے گا تیری حمد و ثنا اے خدا


کعبتہ اللہ پر جب پڑی میری پہلی نظر
اشک بہنے لگا دل دھڑکنے لگا اے خدا


گنبدِ خضرا سے بارش نور ایسی ہوئی
صحن کعبہ ہی سب نور سے بھر گیا اے خدا


ہو مقام براہیم یا سنگ اسود ہو
میری بیتاب نظروں نے بوسہ دیا اے خدا


ساری دنیا میں مشہور ہو تیری حمد و ثنا
یہ دعا کرتا ہے اخترؔ بے نوا اے خدا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے