نام بڑا جس کا اس کی ہیں سب تعریفیں کام کھرا جس کا

نام بڑا جس کا اس کی ہیں سب تعریفیں کام کھرا جس کا

محمداکرام اکرم (کراچی)


نام بڑا جس کا
اس کی ہیں سب تعریفیں
کام کھرا جس کا


عالم کے والی!
صدیوں سے خوابیدہ ہیں
اپنے مقدر بھی


میں نے دیکھا ہے
قوس قزح کے رنگوں میں
اس کا جلوہ ہے


حمدیں پڑھتے ہیں
دھرتی کے ذرے ذرے
سجدے کرتے ہیں


دل ہوتا ہے شاد
کعبے کا منظر اکرمؔ
جب آتا ہے یاد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے