ثنائے خدا میں رواں جو قلم ہے

ثنائے خدا میں رواں جو قلم ہے

ڈاکٹرانیس الرحمن (سکھر)



ثنائے خدا میں رواں جو قلم ہے
اسی کی عطا ہے اسی کا کرم ہے


ترا نام تسکیں کا باعث ہے یارب
مجھے کوئی غم ہے نہ کوئی الم ہے


وہی کارساز و مددگار میرا
وہی ساتھ میرے قدم بہ قدم ہے


تری رحمتوں کی جہاں پر ہے بارش
بڑا پرسکوں وہ دیار حرم ہے


ترا نام اے خالق ہر دوعالم
بڑا محترم ہے بڑا محتشم ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے