تو زمین آسمان کا رب ہے تو ہی سارے جہان کا رب ہے

تو زمین آسمان کا رب ہے تو ہی سارے جہان کا رب ہے

منصوراعجاز



تو زمین آسمان کا رب ہے
تو ہی سارے جہان کا رب ہے


حکم چلتا ہے بحروبر پہ ترا
رعب ہے خیر اور شر پہ ترا


سبزہ و گل میں جان تیری ہے
چہچہوں میں زبان تیری ہے


سارے عالم پہ مہرباں تو ہے
حق پرستوں کا نگہباں تو ہے


تیرے محکوم ہیں یہ جن و ملک
تیرے تابع بشر ہیں ارض و فلک


تیری حمدوثنا ہو کس سے بیاں
تو نہاں ہوکے بھی ہے سب پہ عیاں


سب فنا ہے بقا ہے تیرے لئے
ساری حمدو ثنا ہے تیرے لئے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے