مرے خدا، مرے مالک، بڑا کریم ہے تو کہوں حکایتِ دل کیا کہ جب علیم ہے تو

مرے خدا، مرے مالک، بڑا کریم ہے تو کہوں حکایتِ دل کیا کہ جب علیم ہے تو

ڈاکٹرمحمدامین (ملتان)



مرے خدا، مرے مالک، بڑا کریم ہے تو
کہوں حکایتِ دل کیا کہ جب علیم ہے تو


سکھایا تونے مجھے بات کا سلیقہ بھی
میں کیا کہوں مرے خالق بڑا عظیم ہے تو


زمانہ کیا ہے فقط تیری ذات کا اظہار
یہ کائنات ہے حادث فقط قدیم ہے تو


یہ میرا علم عطا ہے تری عطائے عظیم
تو حکمتوں کا ہے مالک فقط حکیم ہے تو


حقیر بندہ ترا مغفرت کا طالب ہے
مجھے یقین ہے مالک بڑا رحیم ہے تو


میں زندگی کے سفر میں اکیلا تنہا ہوں
مری امید ہے تو اور مرا ندیم ہے تو

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے