کیا وصف ہو تیرا بیاں، اللہ رب العالمیں بے حد رحیم و مہرباں، اللہ رب العالمیں

کیا وصف ہو تیرا بیاں، اللہ رب العالمیں بے حد رحیم و مہرباں، اللہ رب العالمیں

امتیازالدین خاں



کیا وصف ہو تیرا بیاں، اللہ رب العالمیں
بے حد رحیم و مہرباں، اللہ رب العالمیں


اے مالک روزِ جزا، اللہ رب العالمیں
معبود بس تو ہی مرا، اللہ رب العالمیں


تو ہی مرا حاجت روا، اللہ رب العالمیں
دکھلا دے سیدھا راستہ، اللہ رب العالمیں


جو راہ ان لوگوں کی ہے جن کو تری نعمت ملی
ان کی نہیں ہرگز جنہیں گمراہی و ذلت ملی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے