اے دنیاکے سرجن ہارے اعلیٰ تو ہے برترتوہے

اے دنیاکے سرجن ہارے اعلیٰ تو ہے برترتوہے

حشمت کمال پاشاؔ



اے دنیاکے سرجن ہارے
اعلیٰ تو ہے
برترتوہے
ذات کو تیری نہی ںزوال
قائم تیرا جاہ وجمال
تو ہے عین عزوکمال
مالک…روزحشرکاتوہے
خالق…توہے رات کادن کا
توہی…عبادت کے لائق ہے
تیرے لئے سب حمدوثنا ہیں
تیرے غضب سے سب ہیںلرزاں
عالم کن کارب جلیل
توہی رحیم
توہی کریم
پاشاؔؔ…تیرے درپہ کھڑاہے
لب پہ دعا ہے
ہاتھ اٹھاہے
سچانیک انسان بنادے
سیدھا رستہ ہم کو دکھادے
مجبوروںکے کام میں آئوں
دکھیاروں کادرد بٹائوں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے