ہر ذرے میں مضمر قدرت ہے تیری ہر شے سے ہویدا عظمت ہے تیری

ہر ذرے میں مضمر قدرت ہے تیری ہر شے سے ہویدا عظمت ہے تیری

ڈاکٹراسلم حنیف (بدایوں)


ہر ذرے میں مضمر قدرت ہے تیری
ہر شے سے ہویدا عظمت ہے تیری
ہے ذات مکیں یوں تو سر عرش مگر
حاضر ہے تو ہر جگہ صفت ہے تیری


بے گانہ غفلت مجھے کردے مولا
اب مجھ کو تجسس کا ہنر دے مولا
ہر شے میں ترا جلوہ قدرت دیکھوں
بخشی ہیں نگاہیں تو بصر دے مولا


بے گانہ برہان ثنا لکھ سکتے ہیں
ناواقف قرآن ثنا لکھ سکتے ہیں
اک یہ بھی اللہ کی عظمت کی دلیل
ہم جیسے مسلمان ثنا لکھ سکتے ہیں


۱۔احساس کو رنگوں میں ڈبو جاتی ہے
ل۔لذت سی رگ و پے میں سمو جاتی ہے
ل۔ لکھتا ہوں ترا نام تو خوشبو اس کی
ہ۔ہر سطر میں اک نور پرو جاتی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے