مالکِ کون و مکاں تیرے سوا کوئی نہیں دوسرا میں صرف تو ہے دوسرا کوئی نہیں

مالکِ کون و مکاں تیرے سوا کوئی نہیں دوسرا میں صرف تو ہے دوسرا کوئی نہیں

سید محمد حنیف اخگر ؔملیح آبادی (امریکہ)




مالکِ کون و مکاں تیرے سوا کوئی نہیں
دوسرا میں صرف تو ہے دوسرا کوئی نہیں


دل شوقِ حمدِ رب کی انتہا کوئی نہیں
اس سے بہتر زندگی کی ابتدا کوئی نہیں


ہے زباں پر’’ قُل ھواللہ احد‘‘ اے لا شریک
تو ہی تو ہے، توتو ہی ہے ، دوسرا کوئی نہیں


ہر نفس پر سینکڑوں ارماں ہیں مصروفِ طواف
کعبۂ دل میں مگر تیرے سوا کوئی نہیں


ہر دعا شامل ہے اخگر سورۂ الحمد میں
سورۂ الحمد سے بڑھ کر دعا کوئی نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے