اپنے مالک کی جب بھی ثنا کیجئے

اپنے مالک کی جب بھی ثنا کیجئے

عبدالجبار اثرؔ (کراچی)


اپنے مالک کی جب بھی ثنا کیجئے
ذکر سرکارؐ بھی برملا کیجئے


جو کیا ساری روحوں نے روزِ ازل
اپنے رب سے وہ وعدہ وفا کیجئے


بارگاہِ الٰہی میں مقبول ہو
اس قدر عاجزی سے دعا کیجئے


اس کی تسبیح پڑھتے ہیں جن و ملک
آپ بھی حق سے عہد وفا کیجئے


وہ ہی مسجود ہے، وہ ہی معبود ہے
ہر گھڑی ذکر اس کا کیا کیجئے


ہے یہی دین و دنیا کا عزو شرف
روز و شب اس کی حمد و ثنا کیجئے


منتہائے عبادت یہی ہے اثرؔ
جسم و جاں دینِ حق پر فدا کیجئے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے