اول رب رحیم ہے، سب کا پالن ہار آدم کو نائب کیا، اپنا خود مختار

اول رب رحیم ہے، سب کا پالن ہار آدم کو نائب کیا، اپنا خود مختار

تاج قائم خانی عطاری (میر پور خاص)


اول رب رحیم ہے، سب کا پالن ہار
آدم کو نائب کیا، اپنا خود مختار


حمد و ثنا سے روح کو ملتی ہے تسکین
دعا حمد کے ساتھ کر، دل سے کہہ آمین


ہوں تیری ہی بندگی، کرنے کا پابند
تجھ ہی سے میں مدد کا طالب ہوں ہر چند


ان کے رستے پر مجھے رکھیو یا رحمان
جن پر تیرا ہے سدا، کرم اور احسن


جن لوگوں پر غضب کی تیری ہوئی نگاہ
رکھیو مجھ سے دور ہی یارب ان کی راہ


جو بھی سیدھی راہ سے بھٹک گئے انسان
یارب ان سے دیجیو اپنی مجھے امان


عملاً پورے ہوں نہ گر رب کے احکامات
تاجؔ یہاں کافی نہیں کہنا حمد و نعت

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے