اے مرے خدا ہوں بھنور میں گھرا پار کشتی لگا

اے مرے خدا ہوں بھنور میں گھرا پار کشتی لگا

خالدشفیق جذبی


اے مرے خدا
ہوں بھنور میں گھرا
پار کشتی لگا
مجھ کو رستہ دکھا
تو ہے میرا خدا
میں ہوں بندہ ترا
تو کہ خالق بھی ہے
تو کہ رازق بھی ہے
تو کہ ناطق بھی ہے
تو کہ حاذق بھی ہے
تو ہے میرا خدا
میں ہوں بندہ ترا
اے کہ رب العلٰی
آج جذبی ترا
کر رہا ہے دعا
اپنا کعبہ دکھا
تو ہے میرا خدا
میں ہوں بندہ ترا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے