شعور نعت کا مجھ کو کمال دے یا رب مری صدائوں کو لحنِ بلال یا رب

شعور نعت کا مجھ کو کمال دے یا رب مری صدائوں کو لحنِ بلال یا رب

ابرارؔکرت پوری


شعور نعت کا مجھ کو کمال دے یا رب
مری صدائوں کو لحنِ بلال یا رب


مرے حضور ﷺ حسیں انقلاب لائے تھے
اسی کا نور ہر اک دل میں ڈال دے یا رب


بشر کے واسطے ان کا نظام بہتر ہے
یہ سب دلوں کو یقین و خیال دے یا رب


ہے ارتقاء کی طرف ذہنِ آدمی مائل
دلوں کو سیرتِ اقدس میں ڈھال دے یا رب


کروں گزارشِ احوال ان کی خدمت میں
سلیقہ ئو ہنر عرضِ حال دے یا رب


میں خاکِ شہرِ مدینہ لگائوں آنکھوں میں
اک امتی ہوں یہ حسرت نکال دے یا رب


میں نعت گوئی کی دنیا میں جاوداں ہوجائوں
بصیرتیں وہ مجھے لازوال دے یا رب

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے