دعا ہے مالک و مولی الوریٰ سے رہے دل کو ولا دارالہدیٰ سے

دعا ہے مالک و مولی الوریٰ سے رہے دل کو ولا دارالہدیٰ سے

امین علی نقوی


غیرمنقوط



دعا ہے مالک و مولی الوریٰ سے
رہے دل کو ولا دارالہدیٰ سے


رہِ اسلام کا عامل رہوں اور
مروں سرکارؐ کی مہر و ولا سے


اٹھوں لے کر محمدؐ کا سہارا
رہے ہر واسطہ اسمِ الٰہ سے


رہے دل ہر گھڑی طاہر مطہّر
مرے اللہ کے ہر ماسوا سے


رہوں مسلم، مروں مسلم، الٰہی
اٹھوں مسلم، ملوں صدر العلیٰ سے


مرے مولیٰ دل و روح علیؔ کا
رہے وردِ لساں صلِّ علیٰ سے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے