ریاض غازی پوری
تیری رحمت بیکراں، تیرا کرم ہے بے حساب
نور سے معمور ہوجائے دلِ خانۂ خراب
میں ذلیل و خوار ہوں لیکن ترا بندہ تو ہوں
ذرّۂ ناچیز ہوں، آقا مرا گردوں رکاب
بندۂ خاکی ہوں میں، سہو و خطا میرا شعار
تو رحیم و راحم و بخشندۂ اجر و ثواب
تو غریبوں کا ہے حامی، تو یتیموں کی پناہ
بے کس و مجبور کا تو خالقِ ہر شیب و شاب
بندۂ عاصی ہوں میں، خاکی ہوں میں خاطی ہوں میں
جرم بے حد ہے مرا، بخشش تری ہے بے حساب
0 تبصرے