میرے خدا تیری رضا چاہوں میں کیا اس کے سوا عاصی ہوں میں بندہ تیرا

میرے خدا تیری رضا چاہوں میں کیا اس کے سوا عاصی ہوں میں بندہ تیرا

ہارون رشیدعادلؔ


میرے خدا
تیری رضا
چاہوں میں کیا
اس کے سوا
عاصی ہوں میں
بندہ تیرا
تو بخش دے
میری خطا
گمراہ ہوں
رستہ دکھا
قدرت تری
بے انتہا
بے شک ہے تو
سب سے جدا
سجدہ ہے بس
تجھ کو روا
مجھ کو ملے
لطفِ خدا
اس سے بھلا
بہتر ہے کیا
عادلؔ کی ہے
بس یہ دعا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے