ہر سانس میری عشقِ محمدؐ کا صلہ ہے

ہر سانس میری عشقِ محمدؐ کا صلہ ہے

نعت
ڈاکٹر یوسف صابرؔ


ہر سانس میری عشقِ محمدؐ کا صلہ ہے
جو کچھ بھی ملا اُن کی سُنا ہے تو ملا ہے


کچھ اور ہی یہ سوچ کے جینے کا مزہ ہے
ہم امتّی ہیں جن کے وہؐ محبوبِ خدا ہے


ہر اک عمل خدا کو پسند ہوگا یقینا
بس وہ ہی کریں جو بھی محمدؐ نے کہا ہے


دنیا و آخرت میں ہمیں اپنے نبیؐ سے
ہے پیار تو بہار وفا ہے تو نفع ہے


کلمہ نماز و روزہ ہو یا ہو زکوۃ و حج
ہر فرض مسلمان کی روحانی غذا ہے


اک بار تو ہوجائے مدینے کی زیارت
آنکھوں کی یہ حسرت ہر ایک دل کی صدا ہے


پڑھتے رہو درود اِسی میں ہے فائدہ
بے چین دل کی نامِ محمدؐ ہی دوا ہے


ہیں خوش نصیب سب سے وہی لوگ جہاں میں
سانسوں میں جن کے آج مدینے کی ہوا ہے
Prof. Khan Yousuf Saber
LUNAR Housing Society, N-12
Plot No.2616, CIDCO
Rauze Bagh, Aurangabad-431001.(MS)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے