اظہارِ عقیدت میں بہت وقت گزارا

اظہارِ عقیدت میں بہت وقت گزارا

نعت ِ رسول مقبول ﷺ


اظہارِ عقیدت میں بہت وقت گزارا
حسّانؓ سے آگے نہ بڑھا شعر ہمارا
کونین کی ہر چند کہ دولت ملی اُنؐ کو
کیا شان تھی فاقوں پہ ہی ہوتا تھا گُزارہ
قدرت کی عطا معجزہ ٔ شقّ ِ قمر ہے
دو نیم ہُوا چاند نے پایا جو اشارہ
فاروقؓ کو ایمان کی دولت ملی اُنﷺ سے
صدیقؓنے لاکر رکھّا گھر سارے کا سارا
عثمانؓ غنی اور علیؓ شاہ ِ ولایت
یہ ہستیاں تا حشر نہ آئیں گی دوبارا
سیدانورجاویدہاشمی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے