ہمارے بس میں نہیں کرسکیں صفات عیاں

ہمارے بس میں نہیں کرسکیں صفات عیاں


نعت ِ رسول اکرم ﷺ۔۔۔۔ سیدانورجاویدہاشمی


ہمارے بس میں نہیں کرسکیں صفات عیاں
ازل سے اعلاوبرتر ہے انﷺ کی ذات عیاں


کہاں مجال کہ لفظوں میں ہو ثنأ ہم سے
بس اک اشارے میںکی ہو جنہوں نے بات عیاں


سکھاگئے ہمیں ’سُبحان َ ربی ّ الاعلیٰ ٰ ‘
الٰہ و عبد کا ہے جس میں التفات عیاں


خداکی شان کہ شاہ ِزمَن کے ورثے میں
وہ اک چٹائی ،وہ کملی کی کائنات عیاں


نہ ہوتاآج زمانے میں کوئی نیک عمل
نہ گر حضورﷺ کی ہوتی مثالی ذات عیاں


قدم رکھیں گے اگراپنے جادہ ٔ حق پر
ہمارے سامنے ہوگی رہ ِ حیات عیاں


نعت ۔۔۔۔۔سیدانورجاویدہاشمی


ہمارے بس میں نہیںکرسکیں صفات عیاں
ازل سے اعلاوبرتر ہے انﷺ کی ذات عیاں
کہاں مجال کہ لفظوں میں ہو ثنأ ہم سے
بس اک اشارے میںکی ہو جنہوں نے بات عیاں
سکھاگئے ہمیں ’سُبحان َ ربی ّ الاعلیٰ ٰ ‘
الٰہ و عبد کا ہے جس میں التفات عیاں
خداکی شان کہ شاہ ِزمَن کے ورثے میں
وہ اک چٹائی ،وہ کملی کی کائنات عیاں
نہ ہوتاآج زمانے میں کوئی نیک عمل
نہ گر حضورﷺ کی ہوتی مثالی ذات عیاں
قدم رکھیں گے اگراپنے جادہ ٔ حق پر
ہمارے سامنے ہوگی رہ ِ حیات عیاں
ہمیں کو بخشاگیا اُنﷺ کا اُسوہ ٗ حَسَنہ
کہ جس کی پیروی مومن کی ہے نجات عیاں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے