کس کومطلوب ہے کونین کی دولت سرکارؐ
دل میں آباد رہے آپؐ کی الفت سرکارؐ
کام آتا ہے جو مشکل میں سدا انساں کے
اس کو حاصل ہے عجب دولت و عزت سرکارؐ
آپؐ کا ذکر فقط آپؐ کی تعریف نہیں
آپؐ کا ذکر تو ہے رب کی عبادت سرکارؐ
آپؐ کے نقشِ قدم پر جو چلے دنیا میں
اس پہ ہوتی ہے سدا آپؐ کی رحمت سرکارؐ
ایک مدت سے ہے بس اتنی تمنائے ظہیرؔ
درِ اقدس کی مُیسّر ہو زیارت سرکارؐ
ظہیر احمد گلبرگوی
گلبرگہ،کرناٹک
0 تبصرے