Mere Peeche Pari Hai Har tabahi Ya Rasool Allah > Naat > Muneer Saifi

Mere Peeche Pari Hai Har tabahi Ya Rasool Allah > Naat > Muneer Saifi

میرے پیچھے پڑی ہے ہر تباہی یا رسول اللہ
جہاں جاؤں وہیں ہے بے پناہی یا رسول اللہ
مجھے لے ڈوبی دنیا کی ادا ہی یا رسول اللہ
بہت روشن ہے میری روسیاہی یا رسول اللہ
گنہگاروں کا تو سب سے بڑا سردار میں ہی ہوں
کیا کرتا ہوں ان کی سربراہی یا رسول اللہ
میں سر سے پاؤں تک ڈوبا ہوا ہوں بحرِ عصیاں میں
بنی دنیا ہی اتنی خوش نما ہی یا رسول اللہ
شجر سے گرکے برگِ خشک اڑتا ہے خلاؤں میں
مخالف ہے جو دنیا کی ہوا ہی یا رسول اللہ
مریضِ ہجر ہے کہ دن بہ دن گھلتا ہی جاتا ہے
دوا کچھ کام آئی نہ دعا ہی یا رسول اللہ
بتا دیجے کہ در سے اٹھ کے جاؤں تو کہاں جاؤں
جگت میں ہے یزیدی بادشاہی یا رسول اللہ
سگِ ہندوستاں جو آپ کی دہلی میں بیٹھا ہے
اسے دے دیجئے کچھ آسرا ہی یا رسول اللہ
کہے ہے جمرۂ عقبہ بھی اب سیفیؔ منافق ہے
کب افشا ہوگی میری بے گناہی یا رسول اللہ


منیر سیفی

Mere Peeche Pari Hai Har tabahi Ya Rasool Allah > Naat > Muneer Saifi

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے