یاالٰہی یاکریم و یارحیم التجا کرتا ہوں تجھ سے یا علیم

یاالٰہی یاکریم و یارحیم التجا کرتا ہوں تجھ سے یا علیم

حاجی الٰہی بخش



یاالٰہی یاکریم و یارحیم
التجا کرتا ہوں تجھ سے یا علیم


یاالٰہی ہاتھ میں کرکے دراز
یہ دعا کرتا ہوں تجھ سے کارساز


یاالٰہی دل مرا ناشاد ہے
شاد کر اس کو یہی فریاد ہے


یاالٰہی سر پہ ہے بارِ خطا
بخش دے تو واسطے خیرالورا


یاالٰہی دے شعورِ بندگی
ذکر میں تیرے بسر ہو زندگی


یاالٰہی موت جب آئے قریب
کلمۂ طیب زباں کو ہو نصیب


یاالٰہی جب کہ ہو محشر بپا
رکھ مجھے زیر لوائے مصطفیؐ


یاالٰہی جب کہ میزاں پر مرا
نامۂ اعمال ہو مجھ کو بچا


یاالٰہی تو ہے رحمن و رحیم
بخش دے میرے گناہوں کو کریم


یاالٰہی بخش دے استاد کو
والدہ، والد، مرے اجداد کو


ہے یہی حاجی کی تجھ سے التجا
اپنی رحمت سے تو کرجنت عطا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے