حمد و ثنا ہو تیری کون و مکان والے اے ربِّ ہر دوعالم دونوں جہان والے

حمد و ثنا ہو تیری کون و مکان والے اے ربِّ ہر دوعالم دونوں جہان والے

حبیب بلندشہری


حمد و ثنا ہو تیری کون و مکان والے
اے ربِّ ہر دوعالم دونوں جہان والے
بن مانگے دینے والے عرش و قرآن والے
جھکتے ہیں تیرے در پر سب آن بان والے
بیشک رحیم تو ہے رحمت نشان والے
یومِ جزا کے مالک خالق ہمارا تو ہے
سجدے ہیں تجھ کو کرتے تیری ہی جستجو ہے
امداد چاہیں تجھ سے سب کا سہارا تو ہے
بس تیری بارگاہ میں میری یہ آرزو ہے
رستہ دکھادے سیدھا رستہ دکھانے والے
وہ راستہ دکھا تو پروردگارِ عالم
جس پرچلا کئے ہیں پرہیزگارِ عالم
نعمت تھی جن کو ملتی تجھ سے نگارِ عالم
اور نام جن کا اب تک ہے یادگارِ عالم
تیری نظر میں ٹھہرے جو عزّ و شان والے
معتوب ہیں جو تیرے اے خالقِ یگانہ
گمرہ ہوئے جو تجھ سے اے صاحب ِزمانہ
عاجز حبیبؔ کو تو ان کی نہ رہ چلانا
کر رحم اتنا اب تو اے قادر و توانا
مقبول یہ دعا ہو اے لامکان والے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے