حمد تیری کیا کرے کوئی بیاں اے خدائے پاک ربِّ دو جہاں

حمد تیری کیا کرے کوئی بیاں اے خدائے پاک ربِّ دو جہاں

الحاج نثار احمد فاروقی کاملؔ سیکری


حمد تیری کیا کرے کوئی بیاں
اے خدائے پاک ربِّ دو جہاں


یا علیم و یا سمیع و یا بصیر
تو ہی قادر اور تو ہی ہے خبیر


کیا امیر و کیا غریب و کیا فقیر
ہیں ترے محتاج سب ربِّ قدیر


تو ہے مالک تیری سب کائنات
تیرے ہی قبضہ میں ہے موت و حیات


اے خدائے پاک تیری پاک ذات
کب بیاں کامل سے ہوں تیری صفات

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے