ظلمتوں سے نجات دے اللہ نور والی حیات دے اللہ

ظلمتوں سے نجات دے اللہ نور والی حیات دے اللہ

سیدطاہرحسین طاہرؔ


ظلمتوں سے نجات دے اللہ
نور والی حیات دے اللہ
سب کو کل کائنات دے اللہ
مجھ کو طیبہ کی رات دے اللہ
باطلوں سے نباہ کیا ہوگا
اہل ایماں کا ساتھ دے اللہ
تیری مخلوق کے جو کام آئے
مجھ کو کچھ ایسی بات دے آئے
حق پرستی میں عمر کٹ جائے
قابل رشک ذات دے اللہ
دے ارادوں کو تو ظفریابی
حوصلوں کو ثبات دے اللہ
سرخروئی ہو حشر میں جس سے
مجھ میں ایسی صفات دے اللہ
میں ہوں حالات کے شکنجے میں
گردشوں سے نجات دے اللہ
ہم سے باطل ہے برسرِ پیکار
دشمن دیں کو مات دے اللہ
اس گنہگار کو تو فیض کرم
باعثِ التفات دے اللہ
لکھ رہا ہے تری ثنا طاہرؔ
شاعری کو ثبات دے اللہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے