زبانِ عجز پر جب بھی درود آیا سلام آیا
مدینہ سے عطّیہ برکتوں کا میرے نام آیا
رسولِ پاک ہی تفسیر ہیںاِن تیس پاروں کی
کہ اس قرآن کے اندر حیاتی اک نظام آیا
دہکتی ریت سے اُٹھتی کراہیں یہ بتاتی ہیں
کہ آقا کی غلامی میں ’بلال‘ ایسا غلام آیا
مرے اُمّی لقب آقا مخالف تو کئی آئے
مگر وہ فکر و ذکر آیا‘نہ وہ طرزِ کلام آیا
ابو بکرو عمر فاروق ‘عثمان و علی حیدر
نبی کے بعد بالترتیب ان چاروں کا نام آیا
کہا اقبالؔ نے کیا خوب مصرع ہم مسلماںپر
’’کہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقتِ قیام آیا‘‘
محمدؐ کی غلامی سے ہوا قابو میں امّارہ
بڑی مشکل سے کوثر ؔ باز دل کا زیر دام آیا
مختار احمد کوثر
C-66کریلی الہ آباد
0 تبصرے