Melad e Mustafa Manayinge Umar bhar >Mohammed Aadil Faraz > Naat

Melad e Mustafa Manayinge Umar bhar >Mohammed Aadil Faraz > Naat

 



نعت

میلاد مصطفیٰؐ کا منائیں گے عمر بھر
نعتِ رسولؐ یوں ہی سنائیں گے عمر بھر

ذکر رسولؐ ہوتا ہے سارے جہان میں
قرآن کر رہا ہے ثنا ان کی شان میں
رہ رہ کے پڑھ رہے ہیں درود و سلام ہم
رحمت برس رہی ہے ہمارے مکان میں

میلاد مصطفیٰؐ کا منائیں گے عمر بھر
نعتِ رسولؐ یوں ہی سنائیں گے عمر بھر

کھلتا ہے باغِ خلد تو سجتا ہے آسمان
میلاد مصطفیٰؐ کی نرالی ہے آج شان
دیوانے ایک ہم ہی نہیں ہیں حضورؐ کے
میلاد مصطفیٰؐ کا مناتا ہے کل جہان

میلاد مصطفیٰؐ کا منائیں گے عمر بھر
نعتِ رسولؐ یوں ہی سنائیں گے عمر بھر

ہم عاشقانِ رحمتِ سرکارِ کائنات
رکھتے ہیں بخششوں کا یقیں اپنے سات سات
ہر وقت دن ہے حسن رسالت مآب سے
تقدیر میں لکھی ہی نہیں ہے ہماری رات

میلاد مصطفیٰؐ کا منائیں گے عمر بھر
نعتِ رسولؐ یوں ہی سنائیں گے عمر بھر

لیتے ہیں نام احمد مرسل کا بار بار
کرتے ہیں ہم ثواب ہر اک لمحہ بے شمار
آنکھیں ملائے ہم سے کوئی کیا مجال ہے
عادل ہمارے دل میں ہے آلِ نبی کا پیار


انجینئر محمد عادل فراز
ہلال ہائوس4/114
   نگلہ ملّاح سول لائن علی گڑھ
  علی گڑھ 
   یوپی
 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے