وظیفہ اک یہی مشکل میں کام آیا ہے - JAHAN-E-NAATجہان نعت Naat World

Breaking

وظیفہ اک یہی مشکل میں کام آیا ہے


وظیفہ اک یہی مشکل میں کام آیا ہے 

مرے لبوں پہ محمد کا نام آیا ہے 

یہ دینِ احمدِ مختار ہے  جہاں والو

اسی کے صدقہ مرصع نظام آیا ہے 

ہے التجا مری محشر میں امتی بولیں

ہمارے واسطے کوثر کا جام آیا ہے 

وحی تو خیر بہانہ ہے اصل میں آقا 

خدا کا عرش سے تم پر سلام آیا ہے 

سنہری جالیاں تھامے ہوئے یہی بولوں

تمہارے در پہ تمہارا غلام آیا ہے 

خدا کے نور کو لے کر زمین پر راہی ؔ

بشر کے روپ میں ماہِ تمام آیا ہے 



ڈاکٹریٰسین راہیؔ

تراسگر، بلگام

No comments:

Post a comment

Recent

copyright @ maqbooliya.com WafaSoft | Website UnderTaken By WafaSoft