پیار بھرا دل پاک نظر دے یااللہ آدمی کو تو انساں کردے یااللہ

پیار بھرا دل پاک نظر دے یااللہ آدمی کو تو انساں کردے یااللہ

اطیبؔ اعجاز


پیار بھرا دل پاک نظر دے یااللہ
آدمی کو تو انساں کردے یااللہ


مفلس کی جھولی بھرجائے رحمت سے
ہر آنسو کو موتی کردے یااللہ


تیرے کرم سے جو چاہوں وہ پائوں میں
میری دعا میں اتنا اثر دے یااللہ


جس پر ہو انعام کی بارش روزوشب
بندے کو تو ایسی ڈگر دے یااللہ


راحت کے سامان میسر ہوں ہم کو
درد کو پارہ پارہ کردے یااللہ


اطیبؔ کے سر پر رکھ ممتا کی چھایا
جو بے گھر ہیں ان کو گھردے یااللہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے