یاالٰہی بہ حق پیغمبر بخشش میرے گناہ سر تا سر

یاالٰہی بہ حق پیغمبر بخشش میرے گناہ سر تا سر

افضلؔ بدایونی



یاالٰہی بہ حق پیغمبر
بخشش میرے گناہ سر تا سر


اے خدا صدقۂ جنابِ بتول
ہو نہ دنیا میں وہ حزین و ملول


ہو نہ عقبیٰ میں مجھ کو کوئی غم
اے خدا از پئے شفیع امم


میرے ماں باپ اور بہن بھائی
ہیں محمد کے سب یہ شیدائی


آخری بس یہ ہے دعا مولیٰ
پائوں منھ مانگا مدعا مولیٰ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے