حیدرعلی ظفر
افضل ارفع اعلیٰ تو
مالک سب کا مولا تو
قائم دنیا تجھ سے ہے
ایسی ہستی والا تو
سب تیرے گن گاتے ہیں
شان و شوکت والا تو
خوشبو تیری ہر گل میں
گلشن گلشن صحرا تو
ہندو مسلم سکھ تیرے
سب کاموں کا داتا تو
بت خانہ ہو یا کعبہ
ہر گھر کا رکھوالا تو
ہے تیرا محتاج ظفرؔ
میں بندہ ہوں آقا تو
0 تبصرے