زیست اپنی بے خطر ہوجایے گی
ان کی جب مجھ پر نظر ہوجایے گی
رب نے ایسا وصف بخشا ہے انھیں
ان کو ہر شے کی خبر ہوجایے گی
جس پہ ان کا فیض ہو وہ شخصیت
بے ہنر سے با ہنر ہوجایے گی
لے کے ان کا نام انگوٹھا چوم لوں
پیرویٔ بوالبشر ہوجایے گی
بحرِ عشقِ مصطفیٰ میں ڈوب جا
فکر تیری ذی اثر ہوجایے گی
شاہ کے آبِ دہن سے یادداشت
تیز سے بھی تیز تر ہوجائے گی
عینیؔ جو ان کے اشارے پر چلے
ذات اس کی بااثر ہوجائے گی
سیدخادمِ رسول عینیؔ
UnionBankOfIndia
BhusawalBranch.Dt:Jalgaon
Zist apni Be Khatar Ho Jaye gI > Sayed Khadim Rasool Aini > Naat
0 تبصرے