امجدشریف (گوجرانوالہ)
ہر شے پر ہے پہرہ تیرا
ہر شے پر ہے قبضہ تیرا
بستی بستی تیرے چرچے
گلشن گلشن جلوہ تیرا
بھردے جھولی یارب میری
تو ہے رازق دعویٰ تیرا
تب ہی تو قائم ہے اب تک
پاک وطن پہ سایہ تیرا
دولت دے ایمان کی سب کو
بے شک نام ہے بالا تیرا
کب انکار شریفؔ کو اس سے
اعلیٰ ارفع رستہ تیرا
0 تبصرے