پروردگار سن لے اے دو جہان والے سن لے زمین والے اور آسمان والے

پروردگار سن لے اے دو جہان والے سن لے زمین والے اور آسمان والے

ابو البیان حمادؔ (بنگلور)


پروردگار سن لے اے دو جہان والے
سن لے زمین والے اور آسمان والے
فردوس میں عطا کر اعلی مقام یا رب
تو بخش دے مجھے بھی دار السلام یا رب
پنہاں ہے میرے دل میں یہ آرزو الٰہی
دیتا رہوں جہاں میں حق کی سدا گواہی
دے میرے رزق و عمر و علم و عمل میں برکت
ہوتا رہے ہمیشہ مجھ پر نزول رحمت
تو میرے دل میں کرد ے ایماں کا نور پیدا
ہو جلوۂ حقیقت دنیا میں پھر ہویدا
تو پنجۂ نظام طاغوت سے چھڑا لے
اپنا ہی خاص بندہ یا رب مجھے بنالے
حمّادؔ پر بھی تیرا فضل و کرم ہو یا رب
دل اس کا بے نیاز رنج و الم ہو یارب

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے