میرا سینہ نور سے بھر بھر دے یا اللہ میری دنیا روشن کردے یا اللہ

میرا سینہ نور سے بھر بھر دے یا اللہ میری دنیا روشن کردے یا اللہ

شکیل جمالی


میرا سینہ نور سے بھر بھر دے یا اللہ
میری دنیا روشن کردے یا اللہ
آنکھیں رستہ دیکھ رہی ہیں بارش کا
دھوپ کا غصہ ٹھنڈا کردے یا اللہ
آڑے ترچھے رستوں سے ہوں خوفزدہ
سیدھی سچی راہ گزر دے یا اللہ
تھوڑے سے آداب سکھادے دنیا کے
تھوڑا سا سنجیدہ کردے یا اللہ
پیڑ بہت شرمندہ ہے ویرانی پر
شاخوں کو ایک آدھ ثمر دے یا اللہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے