Mili Jo Mujh ko Mohammed ki Khushbu > Maqbool Manzar

Mili Jo Mujh ko Mohammed ki Khushbu > Maqbool Manzar

ملی جو مجھ کو محمد کے نام کی خوشبو
اُسی کا فیض ہے میرے کلام کی خوشبو
وہ ذات وصفِ محمد سے ہوگئی معمور 
جو پائی اس نے نبی کے غلام کی خوشبو
جو رند ہو گا محمد کے نام کا‘ ان کی
ملے گی حشر میں کوثر کے جام کی خوشبو
حبیبِ رب جنھیں بھیجیں گے باغِ جنت میں
ملے گی ان کو معطر مقام کی خوشبو
جہاں سے جائیں گے لے کر جو گل ثوابوں کے
انھیں کو حق سے ملے گی مدام کی خوشبو
بفیضِ نعتِ نبی فخر امیں کا ہے منظرؔ
ملی جو مجھ کو خود اپنے کلام کی خوشبو

مقبول منظرؔ

Muslim Nager Daltonganj
Palamu(Jharkhand)822101 

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. How To Get The Hard Rock Hotel And Casino To - Dr. McD
    To bring you 시흥 출장마사지 a more 수원 출장마사지 wholesome experience, 안산 출장샵 visit The Hard 사천 출장샵 Rock Hotel And Casino in Biloxi, Mississippi. With an expansive hotel, 경기도 출장안마

    جواب دیںحذف کریں