ہاتھ اٹھاتا ہوں بہرِ دعا
سن لے اے رب مری التجا
دے مجھے اک دلِ باصفا
میں کروں تیری حمد ثنا
تو ہی خالق ہے سنسار کا
تو دو عالم کا فرما رواں
تو صمد یعنی ہے بے نیاز
میں ہوں مجبور و لاچار سا
کھول مجھ پر فراست کے در
مجھ کو علم اور حکمت سکھا
کردے روشن مری زیست کو
کردے اخلاص کی ضو عطا
نورِ ایماں سے مجھ کو نواز
تیرا بندہ ہوں میں اے خدا
کر عطا اپنا لطف و کرم
تیرے در پر ہوں میں آپڑا
دے شعور اور ادراک دے
بندگی کا کروں حق ادا
تیرے بندوں کی خدمت کروں
مجھ کو کر ایسی ہمت عطا
شر سے دنیا کے مجھ کو بچا
سن لے اے رب مری التجا
Hath Uthata Hon Behr e Khuda > Hamd > Mehdi Partab Gharhi
مہدی پرتاپگڑھی
۲۸؍اسکول وارڈ۔پرتاپگڑھ۔230001
0 تبصرے