عاصیو جُرم کی دوا ہے درود - مولانا کفایت علی کافی مراد آبادی

عاصیو جُرم کی دوا ہے درود - مولانا کفایت علی کافی مراد آبادی

عاصیو جُرم کی دوا ہے درود
کیا دوا عینِ کیمیا ہے درود

سب عبادت میں ہے شمولِ ریا
پر عباداتِ بے ریا ہے درود

ایک ساعت میں عمر بھر کے گناہ
کرتا معدوم اور فنا ہے درود

حشر کی تیرگی سیاہی میں
نور ہے، شمعِ پُر ضیا ہے درود

چھوڑیو مت درود کو کافی
راہِ جنت کا رہنما ہے درود

مولانا کفایت علی کافی مراد آبادی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے