واہ کیا جلوہ ء اعجاز تھا جانا آنا
شبِ اسرا میں عجب راز تھا جانا آنا
دیکھ اس جلوہء رفتار کو حیراں تھے مَلک
حیرتِ دیدہ ء پرواز تھا جانا آنا
عرش و کرسی سے گئے دور کروڑں منزل
کیا ہی ممتاز سرافراز تھا جانا آنا
ساعتِ چند میں دیکھو تو کہاں تک پہنچے
حق کے محبوب ﷺ کا اک ناز تھا جانا آنا
ایسی معراج بھلا کس کو ملی ہے کافی
دلربائی میں اِک انداز تھا جانا آنا
(مولانا کفایت علی کافی)

0 تبصرے