دیکھ حالِ تباہ یااللہ! رحم کی اک نگاہ یااللہ!

دیکھ حالِ تباہ یااللہ! رحم کی اک نگاہ یااللہ!

مولاناجامی بدایونی


دیکھ حالِ تباہ یااللہ!
رحم کی اک نگاہ یااللہ!


اکرم الاکرمین! اکرمنا
ارحم الراحمین! ارحمنا


آئے ایمان میں توانائی
دل سے اسلام کے ہوں شیدائی


نہ فقط نام کے مسلماں ہوں
اے خدا کام کے مسلماں ہوں


دل میں نور مدینہ ہو
منزل برق طور سینہ ہو


صدقۂ عشقِ حضرت جامیؔؒ
نکلے طیبہ میں حسرتِ جامی


دل کے مطلب حصول ہوجائیں
سب دعائیں قبول ہوجائیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے