mere Allah aisa muqaddar Ho jaye> Hamd > Zafar Iqbal Zafar

mere Allah aisa muqaddar Ho jaye> Hamd > Zafar Iqbal Zafar

مرے اللہ ایسا مقدّر ہو جائے
بند آنکھیں جو کروں طیبہ کا منظر ہو جائے
جو انؐ کے نام کی خوشبو ہے مری سانسوں میں
کاش آقا کو مرے دل کی خبر ہو جائے
اس کی آنکھوں کی بصیرت میں کمی ہوتی نہیں
گنبدِ خضریٰ پہ جس کی بھی نظر ہو جائے
گھر سے نکلا ہوں میں صل علیٰ پڑھتے ہوئے
میری آنکھوں میں گھٹا کوئی سحر ہو جائے
ایسی قسمت مرے اللہ بنادے تو مری
شب ہو مکّے میں تو طیبہ میں سحر ہو جائے
میرے مولا مرے اعمال بنا دے ایسے
لب سے جو نکلے دعا پوری ظفرؔ ہو جائے  

ظفر اقبال ظفر

170,Kheldar-Fatehpur,(U.P)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے