اُردوحمدیہ ادب کے لیجنڈ، شاعرحمدونعت طاہر سلطانی

اُردوحمدیہ ادب کے لیجنڈ، شاعرحمدونعت طاہر سلطانی

اُردوحمدیہ ادب کے لیجنڈ، شاعرحمدونعت طاہر سلطانی

(تعارف)
اُردوحمدیہ ادب کے لیجنڈ، شاعرحمدونعت طاہر سلطانی
محمدسہیل قادری

    شاعرِحمدونعت طاہرسلطانی 3؍فروری 1953ء کو یوپی کے شہر اٹاوہ میں پیدا ہوئے۔ میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد مجلسی علم کے ساتھ ساتھ مطالعۂ کتب جاری رہا۔ اُردو بازار میں اُردو، عربی، انگلش کمپوزنگ اور پبلشنگ کا بزنس جاری کیا۔ شاعرِحمدونعت کا پہلا مجموعۂ نعت ’’مدینے کی مہک‘‘(1989ء)، دوسرا مجموعۂ نعت ’’نعت میری زندگی‘‘ (1997ء)، تیسرا مجموعۂ حمد ’’حمدمیری بندگی‘‘ (2000ء)، چوتھا مجموعۂ نعت ’’ہرسانس پکارے صلِّ علیٰ‘‘(2004ء)، پانچواں مجموعۂ حمد ’’حمدِکردگار‘‘ (2011ء)، چھٹا مجموعۂ نعت ’’نعت روشنی‘‘ (2012ء) میں شائع ہوئے۔ اس کے علاوہ حمدیہ و نعتیہ تذکرے نیز ترتیب کردہ مجموعہ ہائے حمدیہ و مناجاتی و نعتیہ انتخاب شامل ہیں۔
حمدیہ،نعتیہ،مناجاتی (انتخاب)
٭    ’’خزینۂ حمد‘‘حمدیہ انتخاب (1996ء)
٭    ’’اذانِ دیر‘‘حمدیہ انتخاب (1997ء)
٭    ’’انتخابِ مناجات‘‘ (2003ء)
٭    ’’صلّی اللہ علیہ وسلّم‘‘نعتیہ انتخاب(2004ء)
٭    ’’سلام بحضور خیرالانام‘‘ انتخاب (2007ء)
٭    ’’ذکرِ آمدمصطفیﷺ‘‘نعتیہ انتخاب (2007ء)
٭    ’’نعت رحمت‘‘نعتیہ انتخاب (2013ء…زیرِطباعت)
حمدیہ و نعتیہ تذکروں پر مبنی کتب
٭    ’’حریم ناز میں صدائے اللہ اکبر‘‘تذکرہ (2000ء)
٭    ’’اُردوحمد کا ارتقاء‘‘تذکرہ(2004ء)
٭    ’’گلشنِ حمد‘‘تذکرہ (2005ء)
٭    ’’خوشبوئوں کا سفر‘‘تذکرہ (2007ء)
٭    ’’نعت کی بہاریں‘‘تذکرہ (2012ء)
غیر مطبوعہ کتب
٭    عشرۂ مبشرہ(نثرونظم)
٭    اُمہات المومنین(نثرونظم)
٭    لے سانس بھی آہستہ(نثر)
٭    آئو نماز پڑھیں(نماز کی آسان کتاب)
٭    حُسنِ عقیدت(مجموعۂ مناقب)
    ماہنامہ ’’ارمغانِ حمد‘‘ کا اجراء فروری2004ء کو ہوا۔ تاحال 104شمارے شائع ہوچکے ہیں۔ مذکورہ رسالہ’’حمد‘‘ کے موضوع پر اُردو ادب میں اوّلین ماہنامہ ہے۔ اس کے خصوصی شمارے یہ ہیں:
٭    ’’حفیظ تائب‘‘ حمدونعت نمبر(2004ء)
٭     ’’سیّد الشہداء امیر حمزہ‘‘خصوصی اشاعت(2007ء)
٭     ’’صبا اکبرآبادی‘‘حمدونعت نمبر(2007ء)
٭     ’’ڈاکٹر ابوالخیر کشفی‘‘حمدونعت نمبر(2008ء)
٭    ’’ڈاکٹر شمس جیلانی‘‘حمدونعت نمبر(2008ء)
٭    ’’حمدیہ و نعتیہ نظمیں‘‘ خصوصی شمارہ(2008ء)
٭    ’’حمدیہ و نعتیہ ہائیکو نمبر‘‘خصوصی شمارہ(2008ء)
    ’’شاہ انصار حسین الٰہ آبادی‘‘حمدونعت نمبر(2010ء)
٭    ’’حسن اکبر کمال‘‘حمدونعت نمبر(2011ء)
٭     ’’طاہرباتیں‘‘ ماہنامہ’’ارمغانِ حمد‘‘میں شائع ہونے والے  اِداریوں کا مجموعہ(2011ء)
٭    ’’حمدِاِلٰہ ومدح رسول‘‘ غیرمنقوطہ حمدیہ و نعتیہ شاعری کا انتخاب (2011ء)
٭    ’’حمدربّ ذوالجلال‘‘ عربی و فارسی کلام پر مشتمل(2011ء)
٭    ’’ارمغانِ حمد‘ ‘ڈائمنڈ جوبلی خصوصی شمارہ(2012ء)
    ’’جہانِ حمد‘‘ اُردو میں حمد کے موضوع پر پہلا کتابی سلسلہ ہے۔ اس کا اجراء جون 1998ء کو ہوا۔ 18شمارے ساڑھے سات ہزار صفحات پر مشتمل شائع ہوچکے ہیں۔ خاص شمارے یہ ہیں:
٭    ’’خواتین نمبر‘‘ (2000ء)
٭    ’’بہزادلکھنوی‘‘حمدونعت نمبر (2001ء)
٭    ’’صبااکبرآبادی‘‘حمدونعت نمبر (2002ء)
٭    ’’مناجات نمبر‘‘ (2003ء)
٭    ’’نعت نمبر‘‘ (2004ء)
٭    ’’امام احمد رضا‘‘حمدونعت نمبر (2005ء)
٭    ’’علامہ اقبال‘‘حمدونعت نمبر(2006ء)
٭    ’’قرآن نمبر‘‘ 1100 صفحات،  مقدّس مقامات کی 40 رنگین تصاویر سے مزیّن (2011ء)
٭    اُنیسواں شمارہ ’’جہانِ حمد۔۔۔رسول اعظمﷺ نمبر‘‘ ہوگا (انشاء اللہ)
     غوثیہ مدرسۂ حمدونعت 1982ء کو قائم کیا۔ حضرت علی مدرستہ القرآن کی بنیاد 1989ء میں رکھی۔ الحمدللہ، ہنوز سلسلہ جاری ہے۔ ادارہ چمنستانِ حمدونعت ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین ہیں۔ اس ادارہ نے فروغِ حمدونعت کے لیے مثالی کام سرانجام دیے ہیں۔ حمدونعت ریسرچ سینٹر کے بھی بانی و روح رواںہیں۔ انہیں اُردوحمدیہ ادب کا لیجنڈ بھی کہا جاتا ہے۔
    بزمِ جہانِ حمد پاکستان کے تحت ماہانہ طرحی حمدیہ مشاعرہ کا آغاز 1998ء سے ہوا۔ بزم جہانِ حمد پاکستان ملک کی واحد بزم ہے جو ہر ماہ طرحی حمدیہ مشاعرہ منعقد کرتی ہے۔
    شاعرحمدونعت طاہرسلطانی نے ایک ادارہ ’’جہانِ حمد پبلی کیشنز‘‘ کے نام سے قائم کیا۔ اس ادارے نے 100سے زائد کتبِ حمدونعت شائع کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔ یہ پاک وہند کا واحد ادارہ ہے جس نے حمدونعت کے حوالے سے اتنی زیادہ کُتب کی اشاعت کی ہے۔
    انہوں نے حمدونعت ریسرچ سینٹر عارضی طور پر اُردوبازارکراچی میں قائم کیا ہوا ہے۔ اس کے لیے وہ مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت، بالخصوص حکومت سندھ کو چاہیے کہ ان سے ہر ممکن تعاون کرے۔ انٹرنیشنل ادارے ’’برکاتی فائونڈیشن‘‘ کے روح رواں جناب الحاج محمد رفیق پردیسی صاحب نے رمضان المبارک میں صادقین ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں اعلان فرمایا تھا کہ وہ حمدونعت ریسرچ سینٹر کے لیے تعاون فرمائیں گے۔ اُمید ہے کہ الحاج رفیق پردیسی برکاتی صاحب اس جانب جلد اور بہتر طریقے سے توجہ فرمائیں گے۔
    ان اداروں کے بانی و صدر، شاعرحمدونعت طاہرسلطانی نے حمدونعت کے فروغ کے لیے اللہ کے فضل و کرم سے جو کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ بالخصوص ’’حمد‘‘ پر ان کا کام اتنا زیادہ ہے کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے حمد پر بہت زیادہ کام کیا ہے۔ ان کے کام پر پشاور میں ایک طالبہ مقالہ لکھ رہی ہے۔
    شاعرِحمدونعت طاہرسلطانی کی کوششوں اور کاوشوں کو دیکھ کر ایک خوش گوار حیرت ہوتی ہے۔ ایک مقامی دارالعلوم کی جانب سے طاہرحسین طاہرسلطانی صاحب کی خدمت میں درسِ نظامی کی سنَد اعزازی پیش کی گئی۔ اس موقعہ پر میں کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے درخواست کروں گا کہ انہیں Ph.D کی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے۔ کراچی یونیورسٹی سے ’’اُردو حمد‘‘ یا ’’ارمغانِ حمد‘‘و ’’جہانِ حمد‘‘ پر پی ایچ ڈی کرائی جائے۔ یاد رہے ’’جہانِ حمد‘‘ اور ’’ارمغانِ حمد‘‘ حمدونعت کا عالمی پیامبر ہیں۔ یہ دونوں رسالے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرونِ ممالک میں بھی حمدونعت کے فروغ کے حوالے سے مشہور ہیں۔ مذکورہ رسالوں کی بازگشت سعودیہ عربیہ، امریکہ، کینیڈا، ڈنمارک و ہندوستان وغیرہ میں سُنی جاتی ہے۔
/…/…/
اعزازات:
c    ’’خلافت و سند‘‘ بدستِ مبارک الحاج شاہ محمد جمیل میاں سُلطانی (سلسلہ قادری،نقشبندی )
c    ’’خلافت و سند ‘‘ بدستِ مبارک الحاج محمد عمران محمود بندگی چشتی( سلسلہ چشتیہ)
c    ’’صبا اکبر آبادی ایوارڈ‘‘(برائے فروغِ حمدونعت)۔
c    سٹی گورنمنٹ ایوارڈ و سند۔بدستِ مبارک۔۔۔نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ،سٹی ناظم۔کراچی
c    توقیر اہلِ قلم ایوارڈ (بیاد علامہ اقبال)ایرانی سفارتخانہ و اکادمی ادبیات(سندھ)
c    ڈائو میڈیکل کالج فروغ نعت ایوارڈ لٹریری اینڈ ڈبیٹنگ سوسائٹی D.U.H.S
c    حفیظ تائب ایوارڈ ’’بزمِ نعت ‘‘واروٹن ضلع ننکانہ صاحب ۔
c     ’’فروغ نعت ایوارڈ ‘‘حضرت اویس قرنی حمدونعت کونسل ، لیاقت آ باد ، کراچی۔
c     نشرح فائونڈیشن ۔’’حافظ محمد علی قادری ‘‘ یادگاری ایوارڈ ۔
c    ’’ شاعرِ حمدونعت ایوارڈ ‘‘ انجمنِ عاشقانِ مصطفیﷺ،کراچی ۔
c    ’’سفیرِ حمد ایوارڈ ‘‘ خان لیاقت علی خان میموریل سوسائٹی، کراچی ۔
c    ’’راہِ نجات ایوارڈ‘‘ غوث الاعظم مسجد ،کراچی۔
c    ’’الحاج خورشید احمد نعت ایوارڈ ‘‘ پاک سرزمین یوتھ کونسل (رجسٹرڈ)
     بااشتراک روزنا مہ ’’جرأت‘‘ کراچی۔
c    انجمنِ غلامانِ رسولﷺ، لائنز ایریا کی جانب سے فروغِ نعت شیلڈ۔
c    ’’مہرِ نبوت یادگاری شیلڈ‘‘ نفیس بنگلوز نعت اکیڈمی ،کراچی ۔
c    ’’فروغِ حمد و نعت یادگاری شیلڈ‘‘ سرورِ کو نین نعت اکیڈمی ،کراچی۔
c    ’’اعزازی سند درسِ نظامی‘‘ جامعہ فاروقیہ قادریہ ،، کرا چی ۔
c    ’’تاج پو شی ‘‘ بدستِ مبارک،الحاج صوفی محمد کمال میاں جمیلی سُلطانی۔
    (دربارِ سُلطانی المرکز رُوحانی)بمقام آرٹس کونسل پاکستان ۔کراچی
c    ’’تاج پو شی ‘‘ بزمِ ثنائے مصطفیﷺ، محمود آ باد کرا چی ۔
c    ’’دستار بندی ‘‘ بزمِ میلاد کمیٹی ،کراچی ،بدستِ مبارک سید واجد علی بخاری ،
     سید اشرف علی ، بابا مسرور خاں قادری ۔
c    ’’سعادت عمرہ ‘‘ کے لئے تحفہ ٹکٹ ۔آ رام باغ جامعہ مسجد ، کرا چی ۱۹۹۷ء۔
c    ’’بینیفٹ محفل نعت انجمن ‘‘ کے زیرِ اہتمام نارتھ کراچی میں بلبل مدینہ،الحاج محمدیوسف میمن کی صدارت میں منعقد ہوئی محفل میں نعت خوانوں کو ملنے والا نذرانہ اورفروغ نعت ایوارڈ انجمن کے صدر و جنرل سیکرٹری نے جناب طاہرؔسُلطانی کی خدمت میںپیش کیا ۔
c    ’’فروغِ حمدونعت ایوارڈ‘‘ (برائے حسن کارکردگی)۲۰۰۸ء۔
    منجانب:’’رحمۃ للعالمین نعت کونسل پاکستان‘‘(نواب شاہ)
    بدستِ مبارک: ملک محمد رمضان آرائیں۔
c    ’’ریڈیو پاکستان کراچی‘‘ میں منعقدہ پہلے حمدیہ مشاعرے میں نظامت کی سعادت حاصل کی۔
c    دینی مدارس،اسکول،کالجز،جامعات اور دیگر اداروں کے تحت مقابلہ حمدونعت میں
    بہ حیثیت مہمان و منصف بھی شرکت رہتی ہے۔
خطابات:
c    اُردو حمدیہ ادب کا لیجنڈ
c    شاعر ِ حمدونعت
c    خادم ِ حمدونعت
c    مجاہد ِ حمدونعت
c    دیوانۂ حمدونعت/…/…/