نعت (مبنی بر غزلِ غالبؔ)

نعت (مبنی بر غزلِ غالبؔ)


 نعت (مبنی بر غزلِ غالبؔ)

جس نے آپ کو دیکھا اُس نے دیکھنا پایا
پرتوِ الٰہی کا اصل پرتوا پایا

سب کے حق میں نرمی تھی، شفقت و محبت بھی
نورِ حُب کے ہالے نے چہرہ آپ کا پایا

آگ کے گڑھے پر آ پہنچے تھے جہاں والے
آپ کے بچائے نے خلد کا مزا پایا

متبع محمد کا ہے محبِ رب، اس کی
بات میں اثر دیکھا، نالہ بھی رسا پایا

ہے کہاں محمد کا دوسرا قدم، یارب!
ہم نے دشتِ امکاں کو ایک نقشِ پا پایا

آپ کی رسالت سے، آپ کی عنایت سے
آپ کی محبت سے شاہؔ نے خدا پایا

شاہ حسین نہری



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے