*مبارک ہو مبارک حج بیت اللہ مبارک ہو*
ارتکازِ فکر: مولانا محمد یونسؔ مالیگ علیہ الرحمۃ
تمہیں اے زائرین خانۂ کعبہ مبارک ہو
مبارک ہو مبارک حج بیت اللہ مبارک ہو
مبارک باد کے قابل ادائے حج بیت اللہ
دیارِ پاکِ حضرت تک پہنچ جانا مبارک ہو
وہی زمزم جسے آبِ شفا حضرت نے فرمایا
تمہیں اے حاجیو! صبح و مسا پینا مبارک ہو
سیہ بختی و تاریکیِ عصیاں محو ہوتی ہے
مقدس حجرِ اسود کا تمہیں بوسا مبارک ہو
طواف و سعی کے ارکان دیوانہ صفت کرنا
بعز و شان رفتارِ صفا مروہ مبارک ہو
مبارک! دیکھنا وہ عرصۂ عرفات کا منظر
ہو جب احرام میں ملبوس ہر بندہ، مبارک ہو
بہت صبر آزما اے حاجیو! ہے جادۂ اُلفت
تمہیں عشقِ شہِ دیں میں قدم رکھنا مبارک ہو
جہاں صبح و مسا اللہ کی رحمت برستی ہے
تمہیں اس سرزمینِ پاک پر جانا مبارک ہو
جہاں کا ذرّہ ذرّہ حاملِ نورِ تجلّی ہے
زہے قسمت تمہیں وہ پاک نظارہ مبارک ہو
مدینہ کی وہ خاکِ پاک ہے خاکِ شفا بیشک
نگاہِ مردِ مومن کے لیے سُرمہ مبارک ہو
درِ محبوب پر حق نے بُلایا جَائُ کَ کہہ کر
گنہگارو! شفاعت کا تمہیں مژدہ مبارک ہو
خیالوں میں ہیں طے راہِ حرم کے پیچ و خم یونسؔ
تصور میں درِ شہ پر جبیں رکھنا مبارک ہو
'ترسیل:* نوری مشن مالیگاؤں
[ماخوذ: جناں بکف، طبع رضا ریسرچ اینڈ پبلشنگ بورڈ مانچسٹر]
***
0 تبصرے