محمد مصطفی صلِّ علیٰ تشریف لاتے ہیں مبارک ہو حبیبِ کبریا تشریف لاتے ہیں

محمد مصطفی صلِّ علیٰ تشریف لاتے ہیں مبارک ہو حبیبِ کبریا تشریف لاتے ہیں

محمد مصطفی صلِّ علیٰ تشریف لاتے ہیں
مبارک ہو حبیبِ کبریا تشریف لاتے ہیں

بشارت جس کی دی قرآں سے پہلے بھی صحیفوں نے
وہ ابراہیم کی بن کر دعا تشریف لاتے ہیں

زمانے میں خدا کے آخری پیغامبر بن کر
خدا کی ذات کے جلوہ نما تشریف لاتے ہیں

صدا مکّے سے اُٹھی دفعتاً اللہ واحد کی
وہ بن کر سازِ وحدت کی صدا تشریف لاتے ہیں

خداوندانِ باطل کی خدائی ختم کرنے کو
وہ حق بین و حقیقت آشنا تشریف لاتے ہیں

زمیں پر عرش والوں کے سلام آنے لگے پیہم
سلام ان پر شہِ ارض و سما تشریف لاتے ہیں

کہیں مشکل کشا مشکل کشا جن کو وہی مونس
وہی مونس وہی مشکل کشا تشریف لاتے ہیں
خدا داد خاں مونس (اجمیر۔بھارت)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے