جہانِ رنگ و بو ہے بس مرے سرکار کا صدقہ فواد و قلبِ تاباں ہے شہ ابرار کا صدقہ

جہانِ رنگ و بو ہے بس مرے سرکار کا صدقہ فواد و قلبِ تاباں ہے شہ ابرار کا صدقہ

جہانِ رنگ و بو ہے بس مرے سرکار کا صدقہ
فواد و قلبِ تاباں ہے شہ ابرار کا صدقہ

ہمہ عالم کی رعنائی، ہمہ عالم کی زیبائی
خدا کے نور کا صدقہ، خدا کے یار کا صدقہ

خداوندا مرا سینہ منور کر ثنائوں سے
مجھے صحت عطا کر عابدِ بیمار کا صدقہ

مسلمانوں کو عزت دے مسلمانوں کو قوت دے
جلالت بخش ان کو سیّدِ مختار کا صدقہ

حریمِ جاں میں بس جائے ترے تذکار کی خوش بو
تری توصیف ہو زیبِ زباں، اخیار کا صدقہ

مرے دل میں بھی کھل اُٹھے گلِ ایقان و آگاہی
شہنشاہِ مدینہ، خلد کے سردار کا صدقہ

زباں مل جائے حمدوں کے لیے الکن سے احمدؔ کو
امامُ الانبیا کی قوتِ گفتار کا صدقہ
احمد محمود الزماں (اسلام آباد)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے