ملتی نہ حشر میں بھی شفاعت رسول کی

ملتی نہ حشر میں بھی شفاعت رسول کی

ملتی نہ حشر میں بھی شفاعت رسول کی
ہوتی نہ جو نصیب قیادت رسول کی

خیرالبشر کے روپ میں آیا کوئی کہاں!
کب کس کو مل سکی بھلا سیرت رسول کی

نورِ ازل کا سلسلہ پھیلا تو تا ابد
بکھری ہے کائنات میں رحمت رسول کی

معراج کی وہ شب کہ تھی نبیوں کو بھی نصیب
اللہ کے حضور امامت رسول کی

دونوں جہاں میں صرف وہی کامیاب ہے
حاصل رہی ہو جس کو ہدایت رسول کی

دشمن یہودیوں کو بھی تھا جن پہ اعتماد
تھی ایسی بے مثال دیانت رسول کی

عرفانؔ زندگی بھی میسر ہوا تو کیا!
تحریر کر نہ پائوں گا مدحت رسول کی
غالب عرفان (کراچی)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے