کیسے بتائوں آپ کو کیا کیا حسین ؑہے

کیسے بتائوں آپ کو کیا کیا حسین ؑہے

کیسے بتائوں آپ کو کیا کیا حسین ؑہے
قطرہ ہے کائنات تو دریا حسینؑ ہے


بچپن کی ہے یہ شان یہ رتبہ یہ مرتبہ
زلف نبیؐ سے کھیلنے والا حسینؑ ہے


تاریکیوں کا دوسرا اک نام ہے یزید
خود نور اور نور کا پالا حسین ؑہے


اُس کے لبوں کے چھونے کو پانی ترس گیا
یہ کون کہہ رہا ہے کہ پیاسا حسینؑ ہے


حق کو، سلامتی کو، یقیں کو، نماز کو
یکجا اگر کریں تو نتیجہ حسینؑ ہے


 

Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

سب سے بڑی دلیل ہے فتح حسینؑ کی
چودہ سو سال بعد بھی زندہ حسینؑ ہے


ممکن نہیں کہ عکس بھی باطل کا آسکے
سرحد پہ دینِ حق کی ہمالہ حسینؑ ہے


کردار سازیوں کی جو محنت نبیؐ نے کی
اس کا حسیں ترین نمونہ ہے حسین ؑ ہے


بیعت کی بھیک مانگنے والا یزید ہے
بیعت کی لاش روندنے والا حسینؑ ہے


انسان کے عروج کی جتنی ہے انتہا
اس انتہا سے بھی کہیں اونچا حسینؑ ہے


 

Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

زخموں سے ہے سجا ہوا خود سر سے پیر تک
لیکن خدا کے دیں کا مسیحا حسینؑ ہے


ہے عظمت حسینؑ جو عقل سلیمؔ میں
سچ تو یہ ہے کہ اس سے زیادہ حسینؑ ہے
٭٭٭


 

Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے