مولا حسین ؑ ہیں میرے آقا حسین ؑ ہیں

مولا حسین ؑ ہیں میرے آقا حسین ؑ ہیں

مولا حسین ؑ ہیں میرے آقا حسین ؑ ہیں
دنیا حسین ؑ ہیں میری عقبا حسینؑ ہیں

انساں کے واسطے تو مسیحا ہیں اور بھی
اسلام تیرے صرف مسیحا حسین ؑ ہیں

بے شک خدا کا دین بچانے کے واسطے
پالی نبیؐ نے جو وہ تمنا حسینؑ ہیں

کشتی یزیدیت کی بھی جس نے ڈبوئی ہے
بیشک وہ صبر وضبط کا دریا حسین ہیں

Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

اسلام کی طرف سے تو تھے مطمئن رسول
وہ جانتے تھے اسکا سہارا حسین ہیں

مشکل میں ہم پکارتے ہیں جن کو وہ علی ؑ
دینِ خدانے جس کو پکارا حسین ؑ ہیں

ہر حکمران ظالم و جابر یہ سوچ لے
ہر جور ہر ستم کا مداوا حسین ؑ ہیں

لاش پسر پہ شکر کا سجدہ بھی جو کرے
اس پوری کائنات میں تنہا حسین ؑ ہیں

پل پل مری حیات کا اب ان کے نام ہے
دل کی مرے سلیمؔ تمنا حسینؑ ہیں
٭٭٭

Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے