مناجات بدرگاہ قاضی الحاجات
امیرالمومنین امام الصدیقین سیدناحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
خُذْبِلُطْفِکَ یَااِلٰہِیْ مَنْ لَہ زَادُ قَلِیْلُ
مُفْلِسُ بِالصِّدْقِ َیاتِیْ عِنْدَ بَابِکَ َیاجَلِیْلْ
اے میرے معبود!اپنے فضل وکرم سے اس بندہ کی دستگیری فرما جس کے پاس حسنات کاسرمایہ ہے اے رب جلیل!صدق وخلوص سے وہ تیری بارگاہ میں حاضرہوکرالتجاکرتاہے
ذَنْبُہ ذَنْبُ عَظِیْمُ فَاغْفِرِالذَّنْبُ الْعَظِیْمُ
اِنَّہُ شَخْصُ غَرِیْبُ مُذْنِبُ عَبْدُ ذَلِیْلْ
اے پروردگار! اس بندہ گناہ گارنے بہت گناہ کئے ہیں اس کے عظیم گناہوںکومعاف فرما بیشک وہ عالم کسمپرسی میں ہے۔بے کس ہے خطاکارہے حقیربندہ ہے
مِنْہُ عِصْیَانُ وَنِسْیَان وَسَہْوُبَعْدَسَھْوُ
مِنْکَ اِحْسَانُ وَفَضْلُ بَعْدَ اِعْطَائِ الْجَزِیْلْ
اے پروردگار!اس خطاکارنے بہت گناہ کئے ہیں تجھے وہ بھولا ہے اوربارہابھولا ہے لیکن تونے بے پناہ بخششوں کے بعدبھی احسان کیا ہے اوراپنے فضل وکرم سے نوازا ہے
قَالَ یَارَبِّی ذُنُوْبِی مِثْلُ جَبَل لَاتُعِدْ
فَاعْفُ عَنِّی کُلَّ ذَنْبِ َفاصْفِحَ الصَّفْحِ الْجَمِیْلْ
وہ حقیرگناہ گاربندہ ہے فریادکررہاہے اے میرے پالنہار!میرے گناہ پہاڑوںکے مانندبڑے اوربے حساب ہیں میرے ہرگناہ کومعاف فرمادے اور پوری شان کرم کے ساتھ میری خطائوںسے درگزرفرما
کَیْفَ حَالِیْ یَااِلٰہِی!لَیْسَ ِلیْ خَیْرَالْعَمَلْ
سُوْئُ اَعْمَالِیْ کَثِیْرُ زَادُطَاعَاتِیْ قَلِیْلْ
اے میرے رب!میرے پاس کچھ بھی عمل خیرنہیں ہے میراکیاحال ہوگا میرے پاس میرے اعمال زیادہ ہیں اور طاعت وعبادت کاسرمایہ قلیل ہے
عَافِنِیْ مِنْ کُلِّ دَائٍ وَاقْضِ عَنِّیْ حَاجَتِیْ
اِنَّ لِیْ قَلْبًا سَقِیْمًا اَنْتَ شَافِیْ لِلْمَلِیْلْ
اے میرے کریم!میرادل بیمارہے تمام روحانی بیماریوںسے میری حفاظت فرما توہی بیمارکوشفا دینے والا ہے روحانی صحت کی میری بھی ان آرزوئوںکوپوری فرمادے
اَنْتَ شَافِیْ اَنْتَ کَافِیْ مُھِمَّاتِ الْامُوُرْ
اَنْتَ حَسْبِیْ اَنْتَ َربِّیْ َاْنتَ ِلیْ نِعْمَ اْلوَکِیْلْ
اے میرے پروردگار!توہی شافی ہے اورتمام اہم اورمشکل امورمیںمیرے لئے کافی ہے اے میرے مالک تیرا کرم میرے لئے کافی ہے تومیرا پالنہار ہے اور توہی بہترین کارساز ہے
0 تبصرے